متوجہ ہوں؛ تبدیلئ پتہ
السلام علیکم
مطلع کیا جاتا ہے کہ میرا بلاگ یہاں سے شفٹ ہو گیا ہے اور اب آپ اس پتے پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ شکریہ
Showing posts with label اردو ٹیمپلیٹس. Show all posts
Showing posts with label اردو ٹیمپلیٹس. Show all posts
نئی تھیم؛ سادگی اور پُرکاری8 تبصرہ (جات)۔ Saturday, July 3, 2010
لیجئے جناب! پورے دن کی محنت کے بعد آج میں نے اپنے بلاگ کو نئے اور سادہ سے ٹیمپلیٹ میں ’بے رنگ‘ دیا ہے۔
میرے بلاگ کی گذشتہ تھیم بھی رنگوں سے عاری تو تھی لیکن اس میں کافی ’ششکے‘ وغیرہ تھے، اس لئے وہ بعض اوقات لوڈ ہونے میں وقت لیتی تھی۔ ویسے اس دیری میں زیادہ ہاتھ میرے ہاسٹل کے انٹرنیٹ کنکشن کی رینگتی ہوئی رفتار کا ہے، جو کہ کثرتِ ڈاؤنلوڈنگ اور تقریباً سات آٹھ کمپیوٹروں پر چلتی ہما وقت ’ٹورنٹات‘ کے باعث کچھوے کا مقابلہ کرنے سے بھی قاصر ہے۔ "ہمیشہ" کی طرح یہ نئی تھیم بھی میں نے اپنے ہاتھوں سے بنائی ہے، یعنی کہ بنے بنائے ریڈی میڈ ٹیمپلیٹ کو اردو کیا ہے۔ اور اس کو اپنے بلاگ کے مطابق ڈھال دیا ہے۔ کافی عرصے سے میری یہی کوشش تھی کہ کوئی بالکل سادہ سی صاف ستھری تھیم اپنا لوں۔۔۔۔بلاگ کیلئے! اس ٹیمپلیٹ میں میں نے تبصروں کیلئے اردو ایڈیٹر بھی چپکا دیا ہے اور خوشی کی بات یہ کہ وہ صد فیصد کام بھی کر رہا ہے۔ اس بلاگ کی خاص یا پھر عام بات یہ ہے کہ اس میں ڈبے ہی ڈبے ہیں۔۔۔اسی لئے اس کا نام "سادہ ڈبہ ٹیمپلیٹ" ہے۔ آج یا کل میں یہ تھیم اپلوڈ کر کے فلاحِ عامہ کیلئے پیش کر دوں گا۔ اور ربط بھی یہاں پوسٹ کر دوں گا۔ اس کے علاوہ اردو محفل میں بھی لگا دوں گا۔ بے فکر رہئے! ویسے مجھے تو یہ تھیم فی الحال پسند ہے، آپ لوگوں سے بھی فیڈ بیک کی درخواست ہے، اور اگر کسی کو اس میں کائی "کیڑا" یا بگ نظر آئے تو برائے مہربانی اس کو نکالنے کے ساتھ ساتھ کوئی "کیڑا مار" نسخہ بھی بتانا مت بھولئے گا۔۔۔!!۔ دو مزید بلاگسپاٹ ٹیمپلیٹس8 تبصرہ (جات)۔ Tuesday, June 29, 2010
آج پھر آپ کی خدمت میں حاضر ہوں، دو مزید نئی نکور بلاگسپاٹ اردو ٹیمپلیٹس کے ساتھ۔ امید ہے یہ بھی پسند آئیں گی۔
1۔ ونٹیج پیپر اردو (VintagePaper-Urdu) ڈاؤنلوڈ روابط: اردو ویب سے ڈاؤنلوڈ کریں متبادل ربط 2۔ کافی ڈیسک۔ اردو (Coffee-Desk-Urdu) یہ ٹیمپلیٹ پاکستانی کی فرمائش پر اردو کی ہے۔ امید ہے انہیں اور باقی سبکو پسند آئے گی۔ مجھے تو بہت اچھی لگی ہے۔ ڈاؤنلوڈ روابط: اردو ویب سے اتاریں۔ متبادل لنک مزے کریں!!۔ بلاگسپاٹ کے دو نئے نکور اردو ٹیمپلیٹس19 تبصرہ (جات)۔ Monday, June 28, 2010
لو جی محترم، بھائی جان، قدر دان، میزبان، آلو والا نان، پاندان وغیرہ وغیرہ!
آج میں اپنے تمام اردو بلاگر ساتھیوں کیلئے انتہائی حقیر، پر تخسیر، دلگیر۔ راہگیر، گاجر کی کھیر جیسا تحفہ لیکر آیا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ پسند آئے گا۔ لمبی چوڑی بات کرکے آپ کا اور اپنا قیمتی وقت ضائع نہیں کروں گا۔ :) اردو بلاگستان کی بڑھتی ہوئی رونقوں کو دیکھتے ہوئے میں نے دو انگریزی تھیموں کو اردو میں کیا ہے۔ یہ تھیمیں بلاگر ڈاٹ کام یا بلاگسپاٹ ڈاٹ کام کیلئے ہیں۔ ان میں کوئی خاص بات نہیں ہے سوائے اس کے کہ یہ میں نے کوشش کرکے بنائی ہیں، اور چونکہ میں کوئی پروگرامر نہیں ہوں اور نہ ہی ان ایچ ٹی ایم ایل یا ایکس ایم ایل وغیرہ سے کوئی تعلق رکھتا ہوں، اس لئے جو مل جائے صبر شکر کریں۔ اس تمام کاوش میں جہانزیب(اردو جہان والے) صاحب کا تشکیل کردہ اردو کتابچہ کام آیا۔ جو اتنا آسان اور عمدہ ہے کہ میں نے بھی سمجھ لیا۔ اس میں اردو تبصرہ وغیرہ کرنے کیلئے اردو ایڈیٹر موجود نہیں ہے، جو کہ یہاں (اردو محفل) سے دیکھا جا سکتا ہے۔ نبیل بھائی نے کئی ایک ٹیمپلیٹس مہیا کئے ہوئے ہیں ان کا ربط یہ رہا۔ اگر مجھے وقت ملا اور دل بھی کر گیا تو میں بھی ہمت کرکے ان تھیمز میں لگانے کی کوشش کروں گا۔ پہلی تھیم کا نام ہے موزائکو (Mosaico). تصویر میں یہ اتنی اچھی نہیں لگ رہی، ویسے زیادہ اچھی ہے۔ :) یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔ دوسری تھیم کا نام ہے آؤٹونو (Outono), یا آپ کچھ اور بھی پکار سکتے ہیں۔ اس کی سکرین شاٹ یہ رہی: اس تھیم میں ایک چھوٹی سی غلطی رہ گئی ہے (میری دانست میں) ۔ وہ میں جلد ٹھیک کرکے دوبارہ اپڈیٹ کر دوں گا۔ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔ انشا اللہ میں مزید تھیمز یا ٹیمپلیٹس کو اردو بھی ضرور کروں گا۔ لہو لگا کر شہیدوں میں نام کرنے کیلئے۔ :))۔ کسی بھی قسم کی پوچھ تاچھ کیلئے میں حاضر ہوں۔ اگر کوئی بلاگر کسی تھیم کی اردو فرمائش کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں، کوئی پابندی نہیں ہے۔ اینٹرٹین کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ت میں ہی کروں گا۔ :پ شکریہ
Subscribe to:
Posts (Atom)
خوش آمدید
بلاگ پر تشریف آوری کا بہت شکریہ۔
پیش لفظ: اس بلاگ کو بہترین حالت میں دیکھنے کیلئے اردو نستعلیق فونٹ اوپر دئے گئے ربط(لنک) سے ڈاؤنلوڈ فرمائیں۔ آپ نے ’قِصہ چہار درویش‘ کے بارے میں تو سنا ہی ہو گا، ہو سکتا ہے پڑھا بھی ہو(میں نے صرف سنا ہی ہے!۔)۔ قصہ لکھنے والے اِس پانچویں درویش کو بھول گئے، لہٰذا اسے خود ’کِی بورڈ‘ سنبھالنا پڑا۔ بلاگ کے کنٹینٹ (Content)کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا سکتا کہ ایک نوجوان کے دماغ میں جو کچھ بھی آ سکتا ہے وہ اس بلاگ پر چھَپ جائے گا۔۔۔ ایک بار پھر شکریہ۔ ولسلام زمرہ جات / ٹیگز
مفید اُردو ویب صفحاتپسندیدہ بلاگز
Email کے ذریعے سبسکرائب کریںدوست احبابلائیو ٹریفک فیڈ
اس بلاگ کے جملہ حقوق بحق ناشر محفوظ ہیں. Powered by Blogger.
|




