متوجہ ہوں؛ تبدیلئ پتہ
السلام علیکم
مطلع کیا جاتا ہے کہ میرا بلاگ یہاں سے شفٹ ہو گیا ہے اور اب آپ اس پتے پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ شکریہ عدم آباد کے مہمان- - غالب اِن پاکستان (قسط ۔ ۲)۔2 تبصرہ (جات)۔ Thursday, May 21, 2009۔(مختصر مختصر سے منتقل شدہ) اس تحریر پہ کیے گئے تبصرے پڑھنے کیلئے ذیل کے ربط پہ جائیں۔
عدم آباد کے مہمان- - غالب اِن پاکستان (قسط ۔ ۲)۔ (گزشتہ سے پیوستہ) ہمارا میزبان ایک نوجوان شخص تھا، انگریزی طرز کے جدید تراش خراش کے کپڑے پہنے ہوئے تھا۔ داڑھی مونچھ سے بے نیاز چہرہ بہرحال دیسی تھا۔ علیک سلیک ہوئی، خاصی گرم جوشی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ عدم آباد کے مہمان- - غالب اِن پاکستان1 تبصرہ (جات)۔اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر موجود میرے بلاگ 'مختصر مختصر' سے ایک مزاحیہ تحریر آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ اس تحریر پر کیے گئے تبصرے آپ اس ربط پہ پڑھ سکتے ہیں:۔
عدم آباد کے مہمان- - غالب اِن پاکستان (قسط۔ ۔ ۱):۔ ملکِ عدم سے آنے والے جہاز میں سفر کرنا ہمارے لئے زندگی کے بعد کا سب سے اچھا سفر رہا۔ اپنی زندگی میں تو ہم نے بحری جہاز کے پانی پر تیرنے کے بارے میں سوچا تھا تو غش کھا گئے تھے کجا کہ اس دیوہیکل ہوائی جہاز میں اڑنا! خیر جیسے تیسے کر کے ٘منزل تک جانے والے جہاز میں سوار ہوئے۔ داخل ہوئے ہی تھے کہ ایک بھلی سی خوش پوش خاتون نے ہمیں ایک سو پینتالیس نمبر کی نشست پہ بٹھا دیا۔ نشست کیا تھی میاں، ہمیں تو دہلیٔ مرحوم کا تخت یاد آ گیا۔ پھر وہی خاتون ہمارے لئے رنگ رنگ کے مشروب اور اشیائے خورد لے آئیں (لگتا تھا کہ جہاز ان کے مجازی خدا کا ہے جو اتنی خاطر مدارات کر رہی ہیں!)، بعد میں معلوم ہوا کہ یہ اس جہاز کی خادمہ ہیں جنہیں ‘فضائی میزبان’ کہا جاتا ہے۔ نشست کو دیکھ کر ہم سوچ رہے تھے کہ جب رعایا کے لئے ایسی نشست ہے تو باشاہ کا کیا عالم ہو گا۔ ابھی ہم سوچ ہی رہے تھے کہ ہمارے ضمیر سے بآوازِ بلند ایک ‘ زنانہ’ آواز آئی “پی آئیے! میں خوش آمدید” نوٹ: اگر یہ تحریر آپ کو پسند آئی ہے تو تبصرہ ضرور کریں تا کہ میں اس مضمون کو آگے بڑھا سکوں۔ اور اگر پسند نہیں آئی تو بھی تبصرہ ضرور کریں ورنہ میں مزید لکھنے سے ہرگز باز نہ آؤں گا! ہر جگہ میرے چمکنے سے!۔1 تبصرہ (جات)۔پچھلے مہینے علامہ اقبالؒ کی برسی پر بہت سوچ بچار کے باوجود بھی میرے ذہن میں لکھنے کے لیے کچھ نہ آیا۔ آجکل نجی چینلوں پہ ایک کمرشل بہت چل رہی ہے جو اقبال کی مشہورِزمانہ نظم “بچے کی دعا” کے ایک مصرعے سے شروع ہوتی ہے۔ مزارِاقبال کے احاطے میں سفید اجلے لباس میں سکول کے بچے بلند آواز میں پڑھتے ہیں۔ ۔ ۔ ہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے۔ ۔۔ ۔ کچھ دن تک یہ اشتہارایسے ہی چلتا رہا یعنی صرف اس مصرعے تک۔ ۔ ہم سوچتے رہے کہ شاید کوئی نیا پروگرام ہے یا کلامِ اقبال پر کوئی نئی ویڈیو بنائی گئی ہے یا شایداقبال شناسی کا نیا دور شروع ہوا چاہتا ہے عوام میں۔ ۔ لیکن یہ عقدہ تو بعد میں کھلا جب مکمل اشتہار دیکھا۔ یہ اشتہار ہے ” گائے سوپ” کا، جن کا پیغام ہے: ہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے گائے سوپ اجلا بنائے۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔! ایک وہ زمانہ تھا (جنہیں میرا دوست “سچّا زمانہ” کہہ کر ‘ یاد ‘ کرتا ہے، حالانکہ عمر میں مجھ سے بھی چھوٹا ہے!) جب قوم کے قلب و نظر کی پاکیزگی کی لیے کلامِ اقبال کا سہارا لیا جاتاتھا، اور اب قوم کی ” چڈّی و بنیان” کی صفائی کے لیے۔ ۔ ۔!! بڑھتی ہوئی اشتہاربازی(یا کمرشلائیزیشن) سے کچھ بھی توقع کی جا سکتی ہے۔ کل کو کوئی نازنین اپنے لمبے گھنے بال سنوارتے ہوئے کسی شیمپو کے اشتہار میں کہے گی: “گیسوئے تابدار کو اور تابدار کر”۔ ۔ ۔ ۔۔!۔
نوٹ: یہ تحریراردو ٹیک پر میرے بلاگ 'مختصر مختصر' سے یہاں منتقل کی گئی ہے، اس پر کیے گئے تبصرے پڑھنے کے لیے آپ اس ربط پہ کلک کریں۔ تکلیف کے لیے بہت معزرت!۔ پانچ چیزیں0 تبصرہ (جات)۔ Thursday, April 30, 2009پانچ چیزیں
حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایاکہ رسول اللہ ﷺ نے ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا۔ "اے مہاجروں کی جماعت!پانچ چیزیں ایسی ہیں کہ جب تم ان میں مبتلاء ہو گئے (تو ان کی سزا ضرور ملے گی۔) اور میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ وہ (بری چیزیں ) تم تک پہنچیں۔ ۱۔ جب بھی کسی قوم میں بے حیائی(بد کاری وغیرہ) اعلانیہ ہونے لگتی ہے تو ان میں طاعون اور ایسی بیماریاں پھیل جاتی ہیں جو ان کے گزرے ہوئے بزرگوں میں نہیں ہوتی تھیں۔ ۲۔ جب بھی وہ ناپ تول میں کمی کرتے ہیں تو ، ان کو قحط سالی ، روزگار میں تنگی اور بادشاہ کے ظلم کے ذریعے سزا دی جاتی ہے۔ ۳۔ جب وہ اپنے مالوں کی زکوٰۃ دینا بند کر دیتے ہیں تو ان سے آسمان کی بارش روک لی جاتی ہے۔ اگر جانور نہ ہوں تو انہیں کبھی بارش نہ ملے۔ ۴۔ جب وہ اللہ اور اس کے رسولﷺ کا عہد توڑتے ہیں تو ان پر دوسری قوموں میں سے دشمن مسلّط کر دیے جاتے ہیں، وہ ان سے وہ کچھ چھین لیتے ہیں جو ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ ۵۔ جب بھی ان کے امام (سردار اور لیڈر) اللہ کے حکم و قانون کے مطابق فیصلے نہیں کرتے اور جو اللہ نے اتارا ہے اسے اختیار نہیں کرتےتو اللہ تعالیٰ ان میں آپس کی لڑائی ڈال دیتا ہے۔" اس روایت میں آپ ﷺ نے جن پانچ برائیوں کا ذکر کیا ہے، وہ کسی نہ کسی شکل میں آجکل کے معاشرے میں موجود ہیں۔ کچھ تو اپنے پورے جوبن کے ساتھ رچ بس گئی ہیں اور اس روایت کی رو سے جو نتائج بتائے گئے ہیں ،ان کی نشاندہی کرنا بھی کوئی مشکل نہیں ہے۔ مصائب و تکالیف کے ظاہری اسباب کے علاوہ کچھ روحانی اور باطنی اسباب بھی ہوتے ہیں۔اگر عقائد و اخلاق کی ان خرابیوں سے پرہیز کیا جائے تو اللہ تعالیٰ ظاہری اسباب کو تبدیل فرما دیتا ہے۔ طارق عزیز کی پنجابی شاعری -- انتخاب ۲3 تبصرہ (جات)۔ Saturday, March 28, 2009بچوں کیلئے ایک نظم
اپنے دِل وِچ بہت محبت کڑیاں لئی نہ بھریئے ہور وی کَم نے دُنیا اُتّے اِکّو ای کَم نہ کریئے اِک نظم فرزانہ لَئی چھوٹیاں چھوٹیاں گلّاں اتّے اَینویں نہ تو لَڑیا کر ایڈیاں سوہنیاں اَکھاں دے وِچ ہنجو نہ تو بھریا کر جیہڑے کَم نئیں تیرے چَندا تُو اوہ کَم نہ کریا کر ھمزاد دا دُکھ -- طارق عزیز( ) فن نعت گوئی0 تبصرہ (جات)۔ Tuesday, March 10, 2009فن نعت گوئی: عید میلاد النبی کے موقع پر خصوصی مضمون
رضوان احمد پٹنہ March 9, 2009 اردو وائس آف امریکہ نعت گوئی فن شاعری کے زیور کا نگینہ ہے۔نعت کا فن بہ ظاہر جس قدر آسان نظر آتا ہے بباطن اسی قدر مشکل ہے۔ ایک طرف وہ ذات گرامی ہے جس کی مد ح خود رب العالمین نے کی ہے، دوسری طرف زبان اور شاعری کے جمالیاتی تقاضے ہیں۔اس لیے نعت کا حق وہی ادا کر سکتا ہے جو جذبہٴ عشق رسول سے سرشار ہو اور یہ وصف وہبی ہے۔ بس جسے اللہ توفیق دے وہی نعت کہہ سکتا ہے ایک طرح سے یہی کہا جائے گا۔ آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں سہ حرفی لفظ نعت ( ن ع ت ) عربی زبان کا مصدر ہے اس کے لغوی معنی کسی شخص میں قابل تعریف صفات کا پایا جانا ہے۔ یوں تو عربی زبان میں متعدد مصادر تعریف و توصیف کے لیے استعمال ہو تے ہیں۔ مثلاً حمد، اللہ جل شانہ کی تعریف کے لیے مخصوص ہے اور نعت حضور سرور کائنات صلعم کی تعریف و توصیف کے لیے مستعمل ہو کر مخصوص ہوئی۔ اسی طرح اردو شاعری میں نظم کی اصناف سخن میں نعت وہ صنف سخن ہے جس کے اشعار میں رسول مقبو ل صلعم کی تعریف و توصیف بیان کی جاتی ہے۔ اردو میں شاید ہی ایسی کو ئی صنف سخن ہو جس میں نعتیں نہ کہی گئی ہوں۔ اس کے لیے اس کے اسالیب طے شدہ نہیں ہیں۔ اس طرح سے اس کا دائرہ بھی بہت وسیع ہو جاتا ہے۔ مگر سب سے اہم تقاضا عشق رسول سے سرشاری کا ہے۔ شاہ معین الدین ندوی اپنی کتاب ”ادبی نقوش “ میں رقم طراز ہیں: ”نعت کہنا آسان بھی ہے اور مشکل بھی۔محض شاعری کی زبان میں ذات پاک نبی صلعم کی عامیانہ توصیف کر دینا بہت آسان ہے، لیکن اس کے پورے لوازم و شرائط سے عہدہ بر آ ہونا بہت مشکل ہے ․․․ حب رسول صلعم کے ساتھ نبوت کے اصلی کمالات اور کارناموں، اسلام کی صحیح روح، عہد رسالت کے واقعات اور آیات و احادیث سے واقفیت ضروری ہے جو کم شعراء کو ہوتی ہے۔ اس کے بغیر صحیح نعت گوئی ممکن نہیں۔ نعت کا رشتہ بہت نازک ہے۔ اس میں ادنیٰ سی لغزش سے نیکی برباد گناہ لازم آجاتا ہے۔ اس پل صراط کو عبور کرنا ہر شاعر کے بس کی بات نہیں۔ یہ وہ بارگاہ اقدس ہے جہاں بڑے بڑے قدسیوں کے پاؤں لرز جاتے ہیں۔ (ادبی نقوش صفحہ 284)۔ ۔ ۔ ۔ ۔ باقی مضمون وائس آف امریکہ کی اردو سائٹ پر ملاحظہ کیجیئے۔ علامہ محمد اقبالؒ کی ایک فارسی نظم کا ترجمہ (محاورہ ما بین خدا و انساں)2 تبصرہ (جات)۔ Wednesday, March 4, 2009محاورہ ما بین از خدا و انساں
(خدا) جہاں را ز یک آب و گِل آفریدم من از خاک پولادِ ناب آفریدمتُو ایران و تاتار و زنگ آفریدی تُو شمشیر و تِیر و تفنگ آفریدی تبر آفریدی نہالِ چمن را قفس ساختی طائرِ نغمہ زن را (انسان) تُو شب آفریدی ،چراغ آفریدم سفال آفریدی، ایاغ آفریدم بیابان و کہسار و راغ آفریدی خیابان و گلزار و باغ آفریدم من آنم کہ از سنگ آئینہ سازم من آنم کہ از زہر نوشینہ سازم ( ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ) اردو ترجمہ: (خدا انسان سے گلہ کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اے انسان!) میں نے تو (ساری ) دنیا کو ایک ہی طرح کے پانی اور مٹی سے پیدا کیا تھا(مگر) تو نے اِسے ایران، تاتار اور حبشہ میں تقسیم کر دیا۔ میں نے زمین سے خالص فولاد پیدا کیا تھا (مگر) تو نے اس سے تلوار، تِیر اور بندوق (جیسے مہلک ہتھیار) بنا لئے۔ تُو نے باغ کے پودوں کو کاٹنے کے لئے کلہاڑا بنایا اور گیت گانے والے پرندوں کے لئے پنجرہ بنا لیا۔(اللہ تعالیٰ کی بات کے جواب میں انسان خدا سے کہتا ہے کہ اے خدا!)تُو نے رات بنائی تو میں نے (اُس رات کو روشن کرنے کے لئے) چراغ بنا لیا، تُو نے مٹی پیدا کی میں نے اس مٹی سے پیالہ بنا لیا۔ تُو نے بیاباں، پہاڑ اور جنگل پیدا کیے تو میں نے پھولوں کی کیاریاں، چمن اور باغ بنائے۔ میں وہ ہوں جو پتھر سے آئینہ بناتا ہے، میں وہ ہوں جو زہر سے دوائے شفا بناتا ہے۔ طارق عزیز کی پنجابی شاعری۔ ۔ انتخاب4 تبصرہ (جات)۔ Wednesday, February 18, 2009طارق عزیز کی پنجابی شاعری سے انتخاب:
ربِّ کریم ایسے اسم سکھا دے سانوں ہرے بھرے ہو جائیے گہرے علم عطا کر سانوں بہت کھرے ہو جائیے رَبِّ اَرِنی اَج دی رات میں کلّا وَاں کوئی نئیں میرے کول اَج دی رات تے میریا ربّا نیڑے ہو کے بول سچّا شرک دُور پرے اَسمان تے رَب سچّے دا ناں ہیٹھاں ایس جہان وِچ بس اِک ماں اِی ماں بلوچا وے۔ ۔ ۔ جے کوئی میرے جیہا ملے تاں اوس نال پیار ودھاویں ناں اوس دے درد ونڈھاویں ناں اوس نوں اِنج تڑفاویں ناں اوّل میرے جیہے کسے نال پیار دی پینگ ودھاندے نئیں جے تقدیریں اکھ لڑ جاوے فیر او اکھ چروندے نئیں ساری حیاتی اوس بندے نوں اپنے دلوں بھلاؤندے نئی ( جاری ہے) میں ضرور آؤں گا ــ فلسطین کے نام4 تبصرہ (جات)۔ Sunday, January 25, 2009ایک دن ان لہو میں نہائے ہوئےبازوؤں پہ نئے بال و پر آئیں گے وقت کے ساتھ سب گھاؤ بھر جائیں گے ان فضاؤں میں پھر اس پرندے کے نغمے بکھر جائیں گے جو گرفتِ خزاں سے پرے رہ گیا اور جاتے ہوئے سرخ پھولوں سے یہ کہ گیا مجھ کو ٹوٹے ہوئے ان پروں کی قسم اس چمن کی بہاریں میں لوٹاؤں گا بادلوں کی فصیلیں چراتا ہو امیں ضرور آؤں گا میں ضرور آؤں گا۔ ۔ ۔
ایک تصویر، ایک سوچTuesday, January 13, 2009![]() گورنمنٹ کالج لاہور ( جی سی یو) کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کی راہداری میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے جس چیز پر نظر پڑتی ہے وہ سال خوردہ دیواروں پر لگی فریم شدہ تصاویر ہیں جن میں سے ایک طرف تو ڈیپارٹمنٹ کے قیام (جس کا سنہ مجھے یاد نہیں !) سے اب تک کے تمام گریجویٹس کی گروپ فوٹوز ہیں جن میں سے اکثر اب فیکلٹی میں نظر آتے ہیں(لیکن ذرا بدلے حلیے کے ساتھ!) اور دوسری جانب کسی خاص شخصیت کی زندگی کے مختلف ادوار کی تصاویر لگی ہیں۔ بچپن، جوانی اور پھر بڑھاپے کی کئی تصاویر دیوار کی زینت ہیں۔
لیکن ایک تصویر جو ہر ناظر کو کچھ دیر کیلئے اپنی جانب ضرور متوجہ کرتی ہے وہ ایک گروپ فوٹو ہے جس میں ایک ہی طرح کا انگریزی لباس پہنے چھ، سات شخصیات کھڑی ہیں اور ان غیر ملکی شخصیات کے درمیان سیاہ شیروانی، سفید لٹھے کی شلوار، پاؤں میں تلّے والا کھسہ اور سر پہ خالصتاً پنجابی طرز کی 'اچّے شملے' والی پگ سجائے ایک مسکراتا چہرہ نظر آتا ہے۔ تصویر کے نیچے دی گئی تفصیل سے پتا چلتا ہے کہ یہ اور کوئی نہیں پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام ہیں جو ۱۹۷۹ ءکےنوبل انعام یافتہ حضرات کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گورنمنٹ کالج کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کی اور کوئی بات میرے ذہن میں اس طرح محفوظ نہیں جیسے 'سلام گیلری' میں لگی وہ تصویر! ہر بار راہداری سےگزرتے ہوئے اس تصویر پر میری نظر ٹھہر جایا کرتی تھی اور عجیب سا فخر اور گداز محسوس ہوتا تھا اس 'اُچّے شملے' کو دیکھ کر۔ اُس وقت میں وہاں سے ایف ایس سی کر رہا تھا اور شاید اس سے پہلے میں نے کبھی عبدالسلام کا نام بھی نہ سنا تھا۔ وہیں معلوم ہوا کہ پروفیسر عبدالسلام نے اپنی لیبارٹری کا قیام اور تمام تحقیقی کام بیرونِ ملک کیا تھا۔ اس وقت ذہن میں آتا تھا کہ اچھے پاکستانی تھے یہاں سائنس و ٹیکنالوجی کو ترقی دینے کی بجائے اٹلی میں بسیرا کر لیا تھا۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہت سی باتیں واضح ہوئیں، کچھ سنی سنائی کچھ پڑھی پڑھائی باتوں سے اندازہ ہوا کہ وہ قادیانی مذہب سے تعلق رکھتے تھے اور اس وقت کی حکومت سےاختلافات اور کچھ دوسری وجوہات کی بنا پروہ بیرونِ ملک قیام پذیر رہے۔اُن کے جانے کے بعد کسی نے اُنہیں یاد نہ رکھا۔۔۔ جب اُنہیں نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیاتو ہندوستان سمیت کئی ممالک سے اُنہیں اعزازی شہریت دینے کی پیشکش کی گئی لیکن اُنہوں نے پہلے پاکستانی نوبل انعام یافتہ ہونے کے اعزاز کو ترجیح دی۔ اس کے باوجود بھی پاکستانی حکومت کی جانب سے اُنہیں وہ پذیرائی نہیں ملی جس کے وہ حقدار تھے۔ عوام کی جانب سے بھی ملے جلے جذبات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی باتیں ہیں جن کو میں فی الحال دانستہ اِسکپ کر رہا ہوں۔ یہ سب کچھ لکھنے کی اصل وجہ عبدالسلام نہیں ہیں بلکہ اس کی اصل وجہ وہ سوچ ہے جو ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی تصویر دیکھتے ہوئے میرے ذہن میں پیدا ہوئی کہ قومی ہیروز کو ان کا اصل مقام نہ دینے کی وجہ مذہب یا عقائد نہیں بلکہ اس کے پیچھے کچھ اور ہی معمّہ ہے۔ کیا پنجاب کی محبت، سر حد کی جرأت، بلوچستان کی غیرت اور سندھ کی اُلفت سب مل کر بھی پاکستانی قوم میں وفا پیدا نہیں کر سکے؟ کیا ایسا ہی ہے؟؟
Subscribe to:
Posts (Atom)
خوش آمدید
بلاگ پر تشریف آوری کا بہت شکریہ۔
پیش لفظ: اس بلاگ کو بہترین حالت میں دیکھنے کیلئے اردو نستعلیق فونٹ اوپر دئے گئے ربط(لنک) سے ڈاؤنلوڈ فرمائیں۔ آپ نے ’قِصہ چہار درویش‘ کے بارے میں تو سنا ہی ہو گا، ہو سکتا ہے پڑھا بھی ہو(میں نے صرف سنا ہی ہے!۔)۔ قصہ لکھنے والے اِس پانچویں درویش کو بھول گئے، لہٰذا اسے خود ’کِی بورڈ‘ سنبھالنا پڑا۔ بلاگ کے کنٹینٹ (Content)کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا سکتا کہ ایک نوجوان کے دماغ میں جو کچھ بھی آ سکتا ہے وہ اس بلاگ پر چھَپ جائے گا۔۔۔ ایک بار پھر شکریہ۔ ولسلام زمرہ جات / ٹیگز
مفید اُردو ویب صفحاتپسندیدہ بلاگز
Email کے ذریعے سبسکرائب کریںدوست احبابلائیو ٹریفک فیڈ
اس بلاگ کے جملہ حقوق بحق ناشر محفوظ ہیں. Powered by Blogger.
|



