متوجہ ہوں؛ تبدیلئ پتہ
السلام علیکم
مطلع کیا جاتا ہے کہ میرا بلاگ یہاں سے شفٹ ہو گیا ہے اور اب آپ اس پتے پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ شکریہ
Showing posts with label نیا بلاگ. Show all posts
Showing posts with label نیا بلاگ. Show all posts
متوجہ ہوں؛ تبدیلئ پتہ5 تبصرہ (جات)۔ Tuesday, July 20, 2010
آخر کار تبدیلئ پتہ کا دن آن پہنچا۔
اب تک میں کرائے کے گھر میں رہ رہا تھا۔ سہولیات تو سب ہی تھیں لیکن اپنے گھر کا شوق تو پھر ہوتا ہی ہے نا۔ دو ایک دفعہ مکان دیکھے لیکن بھیا پیسا کون لگائے۔ سوچتا تھا کہ کام دھندے سے لگ جاؤں پھر ہی یہ شوق پورا کروں گا۔ اس دوران بس دو دفعہ ہی مکان تبدیل کرنا پڑا۔ ظاہر ہے جی ’نوکر کِیہ تے نخرہ کِیہ‘ ۔۔۔۔۔ مالک مکان نے تو کیا ہی نکالنا تھا بیچارے کا اپنا دیوالیہ نکل گیا! اب اس مکان میں رہتے ہوئے تو کافی عرصہ ہو گیا ہے۔ اچھی سلام دعا بن گئی ہے محلے والوں سے۔ سب یاروں دوستوں کو گھر کے ایڈریس کا پتہ بھی پتا ہے۔ لیکن و ہ جو دل میں ایک خواہش سی تھی وہ باقی تھی کہ اب کچھ دنوں پہلے ہی ایک نئی راہ نظر آ گئی اپنی مرضی کا مکان لینے کی۔ وہ بھی بالکل مفت۔ نہ ہینگ لگے نہ پھٹکری اور رنگ بھی چوکھا نہ سہی پر آ تا تو ہے نا۔۔۔! بس اسی کے لیے دوڑ دھوپ کی۔ جان پہچان بالکل نہ تھی اس گلی میں۔ پہلے پلاٹ لینا پڑا، بس بکنگ کرواؤ اور کام شروع کر دو۔ دوستوں* کی مدد سے اچھا سا مکان بنا لیا۔ سب ہی بھلے لوگ ہیں، بہت مدد کی میری اس سارے کام میں۔ مکان بنائیں تو پھر نیا سامان بھی لینا پڑتا ہے۔ نیا فرنیچر، پردے شردے، ضرورت کا سبھی سامان لے لیا۔ مکان کو گھر بنا لیا ہے اب۔ ارادہ تو تھا کہ بالکل نیا اور جدید قسم کا رنگ روغن کرنا ہے لیکن فی الحال اس کیلئے مزید محنت کی ضرورت تھی۔ لہٰذا جیسے تیسے کر کے کرم فرماؤں کے تعاون سے ریڈی میڈ عمدہ سا روغن پھیر دیا ہے۔ چلو کوئی نہیں، یہ کام تو ساتھ کے ساتھ بھی ہوتے ہی رہتے ہیں۔ کل ہی کرائے کے مکان سے سارا سامان اور لوازمات ’ایکس ایم ایل‘ کے ٹرک بھر بھر کے نئے گھر میں شفٹ کئے ہیں۔ سارا سامان مناسب جگہوں پہ رکھ رکھا کے اب سوچا کہ یاروں دوستوں کو تو مطلع کر دوں کہ اب مجھے ملنا ہو تو اس پتے پہ تشریف اٹھا کے لائیں۔یہ تو پتا ہی ہوگا سب کو کہ کسی کے نئے گھر جائیں تو خالی ہاتھ نہیں جاتے۔۔۔ہے نا۔۔! ویسے آپس کی بات ہے ابھی مجھے نئے گھر میں اوپرا اوپرا سا لگتا ہے۔ لیکن امید ہے کہ کچھ ہی دنوں میں سیٹل ہو جاؤں گا۔ یہ پڑاؤ بھی کامیابی سے ہو گیا۔ اب اس کے بعد تو انشا اللہ اپنا ذاتی ایسا مکان بنانا ہے کہ لوگ دیکھیں تو دانتوں تلے انگلی دبائیں۔۔۔ لو جی! بہت باتیں سنا لیں، اب ایک اطلاع نامہ تمام دوستوں اور دیگر تمام بلاگ کے وزیٹرز کے نام: عوام الناس اور خواص اللناس سبھی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میں بقلم خود یعنی ’عین لام میم‘ اس بلاگ سے کوچ کر کے اپنی ’ نون واؤ ہ، چھوٹی اور بڑی ے‘ سب کو لے کر اپنی ذاتی ڈومین پر شفٹ ہو گیا ہوں۔ لہٰذا جو بھی کہنا یا کرنا ہو وہیں آ کر کیا جائے تاکہ مجھے بھی پتا چل سکے۔ تمام بلاگران سے بھی گزارش ہے کہ فدوی کے بلاگ کا پتہ اپنی اپنی بلاگ رولوں یا لسٹوں میں ٹھیک کر لیں (اور جنہوں نے ابھی تک مجھے شامل نہیں کیا تھا وہ بھی اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں!)۔ بلاگ کا پتہ کچھ یوں ہے: تمام دوستوں، جنہوں نے فیس بک سے لیکر تبصروں تک، کسی بھی انداز میں تعاون کیا، میں ان کا تہہِ دل سے مشکور ہوں۔ جزاک اللہ خیرا۔ نو ٹنکی؛ ایک نیا بلاگ10 تبصرہ (جات)۔ Thursday, April 22, 2010
یہ بلاگ پوسٹ "9 ٹنکی" جو کہ میرے عزیز دوست کا اردو بلاگ ہے، اس کو متعارف کروانے کی غرض سے چھاپ رہا ہوں۔ یہ وہ پہلا بلاگ ہے جو کسی نے میرے بلاگ کو دیکھتے ہوئے اور متاثر ہو کر بنایا ہے۔ اس کو بنانے میں میں نے حتی الامکان مدد فراہم کی ہے اور آج اس بلاگ کی پہلوٹھی کی پوسٹ شایع ہوئی ہے۔ گو کہ میں اپنے دوستوں اور ہم جماعتوں میں ایک بلاگر کے طور پر زیادہ معروف نہیں ہوں اور شاید ہی کوئی میری پوسٹیں پڑھتا ہو گا :( اس کی بڑی وجہ اردو بلکہ کمپیوٹر پر اردو سے نا آشنائی ہے۔ دوسری وجہ ہماری تعلیم کچھ اس طرح کی ہے جو ادبی لگاؤ کم ہی پیدا ہونے دیتی ہے۔ ویسے یہ بات زیادہ درست نہیں ہے کیونکہ اور تو اور ہمارا < سِی آر > بھی ایک شاعر صفت انسان ہے۔ ؛)
چلو اب اس بہانے ثاقب تو میری پوسٹیں پڑھ ہی لیا کرے گا ورنہ اس کی پوسٹیں کون پڑھے گا۔۔! اور جہاں تک بقول ثاقب کے ’و‘ کی بات ہے تو اسکو اب ہم دونوں ہی ’زبردستی‘ اپنے بلاگ پڑھوایا کریں گے۔۔۔۔۔ کل منظرنامہ پر خرم ابنِ شبیر صاحب کا تعارفی انٹرویو پڑھا تھا جس میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اردو میں بلاگز کی تعداد بڑھانے کا وقت ہے، معیار خود بخود بڑھ جائے گا، مین ان کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں اور یہ دعا کرتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ بلاگنگ خصوصاً اردو بلاگنگ کی طرف متوجہ ہوں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچانے کیلئے صحتمندانہ ذرائع استعمال کریں۔ بلاگنگ سے پڑھنے، لکھنے اور تبصرہ کرنے والوں میں سوچ کے نئے در وا ہوتے ہیں اور وہ اپنے خیالات کے منفی و مثبت پہلوؤں سے واقف ہوتے ہیں۔ اور ساتھ ساتھ تنقید برداشت کرنا اور اس کے مثبت رخ کو سمجھنے کی کوشش کرنا بھی سیکھتے ہیں۔ بلاگنگ میں ضروری نہیں کہ ادبی موضوعات یا شاعری کا ہی انتخاب کیا جائے بلکہ جو بھی آپ کا شعبہ ہے اس کا انتخاب کرنا چاہیئے۔ اس سے آپ کو اپنی بات بہتر اور پر کشش انداز میں دوسروں تک پہنچانے کا سبق ملتا ہے۔ آخر میں تمام پڑھنے، سننے اور دیکھنے والوں سے درخواست کروں گا کہ وہ نئے بلاگرز کی حوصلہ افزائی ضرور کریں۔ شکریہ :)
Subscribe to:
Posts (Atom)
خوش آمدید
بلاگ پر تشریف آوری کا بہت شکریہ۔
پیش لفظ: اس بلاگ کو بہترین حالت میں دیکھنے کیلئے اردو نستعلیق فونٹ اوپر دئے گئے ربط(لنک) سے ڈاؤنلوڈ فرمائیں۔ آپ نے ’قِصہ چہار درویش‘ کے بارے میں تو سنا ہی ہو گا، ہو سکتا ہے پڑھا بھی ہو(میں نے صرف سنا ہی ہے!۔)۔ قصہ لکھنے والے اِس پانچویں درویش کو بھول گئے، لہٰذا اسے خود ’کِی بورڈ‘ سنبھالنا پڑا۔ بلاگ کے کنٹینٹ (Content)کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا سکتا کہ ایک نوجوان کے دماغ میں جو کچھ بھی آ سکتا ہے وہ اس بلاگ پر چھَپ جائے گا۔۔۔ ایک بار پھر شکریہ۔ ولسلام زمرہ جات / ٹیگز
مفید اُردو ویب صفحاتپسندیدہ بلاگز
Email کے ذریعے سبسکرائب کریںدوست احبابلائیو ٹریفک فیڈ
اس بلاگ کے جملہ حقوق بحق ناشر محفوظ ہیں. Powered by Blogger.
|

