متوجہ ہوں؛ تبدیلئ پتہ

السلام علیکم
مطلع کیا جاتا ہے کہ میرا بلاگ یہاں سے شفٹ ہو گیا ہے اور اب آپ اس پتے پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ شکریہ

اپنی ڈومین؛ ایک خواب

حالات بڑے ناسازگار ہیں۔ بلاگستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ہر طرف مذمتوں اور صفائیوں کا دور چلا ہوا ہے۔ ہم تو نہ تین میں ہیں نہ تیرہ میں۔ پہلے بھی سادہ بلاگر تھے، اب بھی سادہ بلاگر ہیں۔ شروع شروع میں تو مجھے سمجھ ہی نہیں آتی تھی کہ کس نے کس کیلئے کیا لکھا ہے کیونکہ میں سب بلاگز نہیں پڑھ پاتا۔  کئی دفعہ اس طرح کی بلاگ پوسٹوں کی مذمت بھی کی ہے، اور کر بھی کیا سکتے ہیں۔ ہاں! یہ ضرور کر سکتے تھے کہ اس میں حصہ دار نہ بنیں تو یہ بخوبی کیا ہے۔ سادہ سادہ سی پوسٹیں چھاپ دیتے ہیں۔ جو پڑھے اس کا بھی بھلا، جو نہ پڑھے اس کا بھی بھلا۔  شازل نے دو ایک دفعہ کچھ مشکوک فہرستوں کا ذکر کیا ہے جن میں بلاگستان کے ’ٹاپ 10‘ افراد کے نام موجود ہیں۔ جو ایک دوسرے کے بلاگوں پہ تبصرے کر کُر کے فارغ ہو جاتے ہیں۔ یہ لسٹیں ابھی منظرِ عام پہ نہیں آئیں اور فی الحال بلاگستان کی صورت حال دیکھتے ہوئے آئیں گی بھی نہیں۔ ہمیں بھی انتظار ہے کہ دیکھیں ہم بھی اس بلند مقام پہ ہیں یا نہیں۔۔۔ :((
خیر یہ تو تھی بائی دا وے بات، اصل بات یہ ہے کہ  میں نے کل ساری رات جاگ کے جناب محترمی و مکرمی محمد اسد صاحب، بلا عنوان والے، کے لکھے گئے نہایت سادہ اور بہترین ٹیوٹوریل سے .co.cc پہ ایک عدد سائٹ بنائی اور پھر byethost پر ہوسٹنگ بھی قائم کر لی۔ مجھے ان تمام چیزوں کے بارے میں ذرہ برابر بھی نہیں پتا تھا اور میں عرصہ ہائے دراز سے یہی سمجھتا تھا کہ اپنی ڈومین پر جانے کیلئے تو بھائی جیب میں پیسا ہونا چاہیئے۔ لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے، اگر آپ اپنی ڈومین پہ جانا چاہتے ہیں تو کئی ایک ایسی سائٹس ہیں جو مفت سہولت فراہم کرتی ہیں۔ میں نے جب کوئی ایسی سائٹ دیکھی جو مفت یہ سہولت دیتی تھی تو مجھے یہی لگتا تھا کہ یہ بعد میں آپ سے پیسے مانگ لیں گے اور آپ کا بلاگ یا سائٹ بند کر دیں گے۔ لہٰذا جو ہے اسی پہ گزارا کرو۔ مجھے بلاگر سے کوئی شکائت تو نہیں ہے، بس میں چاہتا ہوں کہ اپنی ڈومین کا مزا بھی چکھ لینا چاہیئے۔ اسی لئے کل خود کلامی کرنے والے عثمان نے جب یہ بتایا کہ وہ اپنی ڈومین پہ سمیت اپنے بلاگ کے شفٹ ہو گئے ہیں اور تبدیلی کا نشان بن گئے ہیں تو مجھے بھی یہی شوق چرایا۔ میں نے محض معلومات کیلئے ان کے بتائے لنکات کی سیر کی تو بلا عنوان کے ذریعے یہ کام انجام پایا۔ ابھی تو شروعات ہے، میں اس سلسلے میں محمد اسد صاحب سے مزید معلومات اور تعاون کا یقین رکھتا ہوں۔ اس سلسلے کے دیگر اشتراک میں شامل ہیں
م بلال م، قطرہ قطرہ سمندر والے
جہانزیب بھائی، اردو جہاں والے
نبیل حسن نقوی، اردو ویب والے
اور بھی کوئی ہے تو مجھے ضرور بتائے تاکہ میرا کام آسان ہو۔ کریڈٹ دینے کی پوری ذمہ داری لی جاتی ہے۔ :)

>>ایک سوال: محمد اسد سے میں نے رابطہ کیا ہے، وہ یقیناً بتا دیں گے۔ لیکن اگر آپ کو پتا ہے تو ضرور بتائیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنی بلاگر کی تمام پوسٹیں سمیت لوازمات کے اپنی ڈومین پہ شفٹ کر سکتا ہوں۔ کیونکہ وہاں تو ورڈ پریس استعمال ہوتا ہے۔؟؟ پلیز ناں مت کرنا!!
Share/Bookmark

14 تبصرہ (جات)۔:

  • گل ای کوئی نہیں جی ایکسپورٹ ایمپورٹ والا کام ہے
    ورڈ پریس پر جا کر ایمپورٹ پر کلک کریں اور اس کو بتائیں که بلاگر سے ایمپورٹ کرنا ہے
    یه کام شروع کردے گا لیکن شائد کچھ قباحتیں آئیں لیکن کام بن هی جاتا ہے
    اپ اس دوران کسی مذہبی وظیفے کا ورد کرتے رهیں تو دل کو تسلی رہے گی

  • اور یہ امپورٹ ایکسپورٹ شروع کرنے سے پہلے اپنی پوسٹس کا بیک اپ لینا نہ بھولیں.
    ورنہ ایک طویل عرصے تک انسان ملول سا ، اداس اداس پھرتا رہتا ہے کسی گڑ بڑ کی صورت میں.

  • ہی ہی مجھے تو بنا بنایا بلاگ مل گیا۔لیکن ابھی مکان کی تبدیلی نہیں کی۔

  • dm_watanpaal@yahoo.com
    03458160428

  • آخر یہ ٹاپ ٹین بلاگر ہیں کون؟ میں پوچھ پوچھ کے تھک گیا ہوں کوئی بتاتا ہی نہیں! آپ مہربانی فرما کے یہ لسٹ ہمیں بھی دکھائیں

  • فری ہوسٹ اور ڈومین نیم پر کچھ قباحتیں ہیں تو سہی جو کہ ایک بڑا بلاگ بنانے میں آڑے آتی ہیں تاہم ایک نارمل بلاگ اس پر بنایا جا سکتا ہے۔ اور ورڈ پریس میں امپورٹ کا بہت عمدہ نظام موجود ہے۔ باآسانی تمام پوسٹس اس پر شفٹ ہو جائیں گی۔
    والسلام

  • عمیر...
    ایک ایف ٹی پی بھی ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گا. اور تمام فائلیں اور سانچے وغیرہ جب ڈاؤن لوڈ کرو گے تو وہ اس ایف ٹی پی کلاکئنٹ کے ذریعے ہی سرور پر اپ لوڈ ہوں گے.

    یہ ایف ٹی پی بھی فری میں مل جاتا ہے. وقار نے مجے ایک فائل بھیجی تھی کیوٹ ایف ٹی پی کی. مین وہ استعمال کر رہا ہوں. تمھاری مرضی جو مرضی استعمال کر لو. ویکیپیڈیا پر کافی معلومات ہیں اسکے متعلق.

  • ::خاور:: شکریہ سب سے پہلے بتانے کا :)
    ::احمد عرفان:: مشورہ توٹ کر لیا ہے۔
    ::یاسر:: مجھے بھی بتاؤ نا ریڈی میڈ کہاں سے ملتے ہیں۔۔۔؟
    ::سعد:: بھئی یہ لسٹ میرے پاس تھوڑا ہی ہے۔۔ میں بھی آپکی طرح پوچھ پوچھ کے تھک گیا ہوں۔ قیاس لڑائیں!
    ::یاسر2:: ہمارا بلاگ کونسا بڑا بلاگ ہے۔۔ چھوٹا موٹا سا تو ہے۔ یں نے آپ سے ورڈپریس3 اپڈیٹ کرنے کے بارے پوچھا تھا آپکے انگریزی بلاگ پہ۔۔۔
    ::عثمان:: یار، یہ ایف ٹی پی تو ہوسٹنگ میں موجود نہیہں ہے۔ میں نے سانچہ تو اسی کے تھرو لوڈ کیا تھ اور وہ لگا بھی دیا تھا۔۔۔ میں بائٹ ہوسٹ استعمال رہا ہوں۔ کیا دوسرا کلائینٹ بھی چاہیئے۔۔؟؟

  • نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ آپ یہ شوق بھی پورا کرکے دیکھ لیں لیکن اگر فری ہوسٹ سرور کا مزا نہیں ہے۔ یا تو اپنا ہوسٹ ہو یا بلاگر بہترین ہے۔ :) لیکن تجربہ ضرور کریں۔

  • بھاگو بھاگو سب بلاگسپاٹ سے بھاگو۔۔۔ :(( ہر آئے دن کسی نہ کسی کی رخصتی ہو رہی ہوتی ہے۔۔۔ ہے تو یہ خوشی کی بات مگر دُلہن کے رُخصت ہونے پر تو آنکھیں نم ہو ہی جاتی ہیں ۔۔۔ خیر ہم بھی آپکو دِلی دُعاؤں کے ساتھ رُخصت کرتے ہیں۔۔۔ہم اب آپکے نئے گھر میں مہمان آیا کریں گے:) ۔

  • فہرست اب بکھر چکی ہے
    اور ان حالات میں کسی فہرست کا انکشاف کرکے رولا پانا ، آبیل مجھے مار والی بات ہوگی

  • ورڈپریس پر آپ دیگر تمام بلاگنگ پلیٹ فارمز سے باآسانی منتقل ہوسکتے ہیں. بس اس کے لیے تھوڑی سی تکنیکی معلومات اور محنت درکار ہوتی ہے. مزید تفصیل آپ اس ربط پر ملاحظہ فرما سکتے ہیں.

  • اپنے اس بلاگ کی فائلیں وہاں منتقل کرنے کے لئے ایف ٹی پی کلائینٹ چاہیے. اور بھی کئی معاملات میں ضرورت پڑتی رہتی ہے. بہتر ہے کہ ایک ڈاؤن لوڈ کر لو.

    اور میرے بلاگ کا ربط بھی سائیڈ بار میں ٹھیک کر لو. شکریہ.

  • ::محمد اسد:: شکریہ۔۔۔ کامیابی ہو گئی ہے۔۔ اپمورٹ کر لیا ہے میں نے،ڈائرکٹ نہیں ہو رہا تھا، ایرر آ رہا تھا۔ میں نے بلاگر سے ایکسپورٹ فائل ڈاؤنلوڈ کی، اس کو http://blogger2wordpress.appspot.com/ اس ربط سے ورڈ پریس میں کنورٹ کیا، اور وہاں ورڈ پریس میں اپمورٹ کر لیا۔
    ::یاسر عمران:: آپ کا بھی بہت شکریہ۔
    ::عثمان:: میں نے یاسر کے کہنے پہ فائل زیلا کر لیا تھا، اور اسی سے ورڈ پریس اپ گریڈ کیا ہے۔ شکریہ راہنمائی کا۔ اور ربط میں ٹھیک کر دیتا ہوں، ویسے اب کسی بھی وقت شفٹنگ مکمل کر لوں گا۔۔

    تمام دوستوں کے تعاون اور تبصروں کا بے حد شکریہ۔

Post a Comment

بلاگ پر آنے کا شکریہ۔اس تحریر پر تبصرہ کرکے آپ بھی اپنی بات دوسروں تک پہنچائیں۔

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر (سبز) میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے (سفید) میں کاپی پیسٹ کر دیں۔ اردو ٹائپنگ کیلئے آپ نیچے دیئے گئے On Screen کی بورڈ سے مدد لے سکتے ہیں۔۔