متوجہ ہوں؛ تبدیلئ پتہ

السلام علیکم
مطلع کیا جاتا ہے کہ میرا بلاگ یہاں سے شفٹ ہو گیا ہے اور اب آپ اس پتے پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ شکریہ

نئی تھیم؛ سادگی اور پُرکاری

لیجئے جناب! پورے دن کی محنت کے بعد آج میں نے اپنے بلاگ کو نئے اور سادہ سے ٹیمپلیٹ میں ’بے رنگ‘ دیا ہے۔
میرے بلاگ کی گذشتہ تھیم بھی رنگوں سے عاری تو تھی لیکن اس میں کافی ’ششکے‘  وغیرہ تھے، اس لئے وہ بعض اوقات لوڈ ہونے میں وقت لیتی تھی۔ ویسے اس دیری میں زیادہ ہاتھ میرے ہاسٹل کے انٹرنیٹ کنکشن کی رینگتی ہوئی رفتار کا ہے، جو کہ کثرتِ ڈاؤنلوڈنگ اور  تقریباً سات آٹھ کمپیوٹروں پر چلتی ہما وقت ’ٹورنٹات‘ کے باعث کچھوے کا مقابلہ کرنے سے بھی قاصر ہے۔
"ہمیشہ" کی طرح یہ نئی تھیم بھی میں نے اپنے ہاتھوں سے بنائی ہے، یعنی کہ بنے بنائے ریڈی میڈ ٹیمپلیٹ کو اردو کیا ہے۔ اور اس کو اپنے بلاگ کے مطابق ڈھال دیا ہے۔ کافی عرصے سے میری یہی کوشش تھی کہ کوئی بالکل سادہ سی صاف ستھری تھیم اپنا لوں۔۔۔۔بلاگ کیلئے!
اس ٹیمپلیٹ میں میں نے تبصروں کیلئے  اردو ایڈیٹر بھی چپکا دیا ہے اور خوشی کی بات یہ کہ وہ صد فیصد کام بھی کر رہا ہے۔ اس بلاگ کی خاص یا پھر عام بات یہ ہے کہ اس میں ڈبے ہی ڈبے ہیں۔۔۔اسی لئے اس کا نام "سادہ ڈبہ ٹیمپلیٹ" ہے۔ آج یا کل میں یہ تھیم اپلوڈ کر کے فلاحِ عامہ کیلئے پیش کر دوں گا۔ اور ربط بھی یہاں پوسٹ کر دوں گا۔ اس کے علاوہ اردو محفل میں بھی لگا دوں گا۔ بے فکر رہئے!
ویسے مجھے تو یہ تھیم فی الحال پسند ہے، آپ لوگوں سے بھی فیڈ بیک کی درخواست ہے، اور اگر کسی کو اس میں کائی "کیڑا" یا بگ نظر آئے تو برائے مہربانی اس کو نکالنے کے ساتھ ساتھ کوئی "کیڑا مار" نسخہ بھی بتانا مت بھولئے گا۔۔۔!!۔
Share/Bookmark

8 تبصرہ (جات)۔:

  • اردو نستعلیق کے تصویر اور ڈاون لوڈنگ نہیں کام کر رہی، یہ شاید میگا اپ لوڈ کے سعودی عرب اور دیگر تمام عرب ممالک میں بلاکڈ ہونے کی وجہ سے ہے۔ باکس ڈاٹ نیٹ استعمال کریں یا پھر میڈیا فائر ڈاٹ کام۔ بلاگ کی تھیم کچھ زیادہ ہی سادی ہو گئی، کہیں کوئی ہلکا سا رنگ ہی لگا دیں۔ سائیڈ بار کے فونٹ بے حد چھوٹے ہیں۔ اور تھیم کے سفید رنگ پر بلاگ پوسٹ کا بالکل کالا رنگ بہت زیادہ نمایاں ہے، اسے اگر مناسب سمجھیں تو ایک درجہ گرے کی طرف منتقل کر دیں۔ باقی اچھی کوشش ہے ، مستقبل میں بھی امید ہے ایسی کوششیں جاری رکھیں گے۔ اگر آپکے پاس وقت ہو تو کبھی بلاگر کی تھیم اردوانے کا طریقہ کار بھی پوسٹ کر دیجیے گا۔
    والسلام

  • بہت شکریہ فیڈ بیک کا یاسر۔۔۔ کوشش کرتا ہوں گرے رنگ کرنے کی۔۔۔ اور لنک بھی بدل دوں گا جلد ہی۔

  • یار کام کچھ ذیادہ ہی پھیکا نہیں ہوگیا. تھوڑی بہت رنگ بازی تو کر لینی تھی.
    بہرحال اب لوڈ ہونے میں آسانی ہے. یہ اچھی بات ہے. اور ہاں....کمنٹ دینے کے طریقہ کار پر ذرا نظر ڈالنا...کوڈ ڈالنے کے معاملے میں ایک مصیبت کھڑی ہوگئی ہے.

  • :عثمان:: چلیں رنگ بازی کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔
    کونسے کوڈ کی بات کر رہے ہیں۔۔۔؟

  • یار یہی جو نیچے کمنٹ لکھتے وقت لگا رکھا ہے تصدیق کے لئے. تھوڑا گڑبڑ ہے اس میں.یار یہی جو نیچے کمنٹ لکھتے وقت لگا رکھا ہے. تھوڑا گڑبڑ ہے اس میں.

  • میں نے چیک کیا ہے۔۔۔ میرا خیال ہے اردو پیڈ چپکانے کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔ خیر، فی الحال میں نے تصدیق کو ختم کر دیا ہے۔
    نشاندہی کا شکریہ۔
    (عین لام میم)

  • مجھے تو یہ تھیم پسند آئی ہے

  • مہربانی ڈفر!۔

Post a Comment

بلاگ پر آنے کا شکریہ۔اس تحریر پر تبصرہ کرکے آپ بھی اپنی بات دوسروں تک پہنچائیں۔

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر (سبز) میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے (سفید) میں کاپی پیسٹ کر دیں۔ اردو ٹائپنگ کیلئے آپ نیچے دیئے گئے On Screen کی بورڈ سے مدد لے سکتے ہیں۔۔