متوجہ ہوں؛ تبدیلئ پتہ

السلام علیکم
مطلع کیا جاتا ہے کہ میرا بلاگ یہاں سے شفٹ ہو گیا ہے اور اب آپ اس پتے پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ شکریہ

بلاگسپاٹ کے دو نئے نکور اردو ٹیمپلیٹس

لو جی محترم، بھائی جان، قدر دان، میزبان، آلو والا نان، پاندان وغیرہ وغیرہ!
آج میں اپنے تمام اردو بلاگر ساتھیوں کیلئے انتہائی حقیر، پر تخسیر، دلگیر۔ راہگیر، گاجر کی کھیر جیسا تحفہ لیکر آیا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ پسند آئے گا۔ لمبی چوڑی بات کرکے آپ کا اور اپنا قیمتی وقت ضائع نہیں کروں گا۔ :)
اردو بلاگستان کی بڑھتی ہوئی رونقوں کو دیکھتے ہوئے میں نے دو انگریزی تھیموں کو اردو میں کیا ہے۔ یہ تھیمیں بلاگر ڈاٹ کام یا بلاگسپاٹ ڈاٹ کام کیلئے ہیں۔ ان میں کوئی خاص بات نہیں ہے سوائے اس کے کہ یہ میں نے کوشش کرکے بنائی ہیں، اور چونکہ میں کوئی پروگرامر نہیں ہوں اور نہ ہی ان ایچ ٹی ایم ایل یا ایکس ایم ایل وغیرہ سے کوئی تعلق رکھتا ہوں، اس لئے جو مل جائے صبر شکر کریں۔ اس تمام کاوش میں جہانزیب(اردو جہان والے) صاحب کا تشکیل کردہ اردو کتابچہ کام آیا۔ جو اتنا آسان اور عمدہ ہے کہ میں نے بھی سمجھ لیا۔ اس میں اردو تبصرہ وغیرہ کرنے کیلئے اردو ایڈیٹر موجود نہیں ہے، جو کہ یہاں (اردو محفل) سے دیکھا جا سکتا ہے۔ نبیل بھائی نے کئی ایک ٹیمپلیٹس مہیا کئے ہوئے ہیں ان کا ربط یہ رہا۔ اگر مجھے وقت ملا اور دل بھی کر گیا تو میں بھی ہمت کرکے ان تھیمز میں لگانے کی کوشش کروں گا۔

پہلی  تھیم کا نام ہے موزائکو (Mosaico).


تصویر میں یہ اتنی اچھی نہیں لگ رہی، ویسے زیادہ اچھی ہے۔ :)
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔

دوسری تھیم کا نام ہے آؤٹونو (Outono), یا آپ کچھ اور بھی پکار سکتے ہیں۔
اس کی سکرین شاٹ یہ رہی:

اس تھیم میں ایک چھوٹی سی غلطی رہ گئی ہے (میری دانست میں) ۔ وہ میں جلد  ٹھیک کرکے دوبارہ اپڈیٹ کر دوں گا۔
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔

انشا اللہ میں مزید تھیمز یا ٹیمپلیٹس کو اردو بھی ضرور کروں گا۔ لہو لگا کر شہیدوں میں نام کرنے کیلئے۔ :))۔
کسی بھی قسم کی پوچھ تاچھ کیلئے میں حاضر ہوں۔  اگر کوئی بلاگر کسی تھیم کی اردو فرمائش کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں، کوئی پابندی نہیں ہے۔ اینٹرٹین کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ت میں ہی کروں گا۔  :پ
شکریہ
Share/Bookmark

19 تبصرہ (جات)۔:

  • بہت خوبصورت سانچے اردو میں تبدیل کیے ہیں. خاص کر دوسرے نمبر والا تو بہت ہی عمدہ اور دیدہ زیب ہے.

  • بہت عمدہ ٹمپلٹس ہیں

  • بہُت اچھا کام کیا ہے آپ نے جزاک اللہ،،،
    مُجھے دُوسری والی تھیم زیادہ پسند آئ ہے لیکِن اگر میں اپنے بلاگ پر لگانا چاہُوں تو کیا کرنا ہوگا؟؟؟؟

  • نہ مجھے بھلا اس کا کیا فائدہ؟
    میری واٹ تو اس وقت سے لگی ہوئی جس وقت میں ورڈ پریس پر رجسٹرڈ ہوا تھا. ایک سے ایک منحوس تھیم ہیں ورڈ پریس والوں کی. ان میں سے ایک چول ترین تھیم میں نے چن کر لگا لی ہے. میرا تو اپنے بلاگ پر جانے کو دل ہی نہین کرتا.

    کوئی میری بھی مدد کر دے بھائی عین لام میم نون واؤ ہے ہمزہ چھوٹی ی بڑی ے.

  • جزاک اللہ خیر عمیر۔ بہت عمدہ کام کیا ہے آپ نے۔اگر آپ یہ ٹیمپلیٹس محفل فورم کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ دیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔ فور شئیرڈ کے لنکس زیادہ پائیدار نہیں ہوتے۔

    عثمان، یہ تھیمزورڈپریس پر نہیں چلیں گی اور ورڈپریس ڈاٹ کام پر تھیم بدلنے کا کوئی سسٹم نہیں ہے۔ آپ چاہیں تو بلاگر پر بلاگ بنا کر اپنی ورڈپریس کی پوسٹس وہاں امپورٹ کر سکتے ہیں۔ بلاگر پر ورڈپریس جتنی سہولت تو نہیں ملتی البتہ تھیم پر کنٹرول ضرور حاصل ہو جاتا ہے۔

  • جناب بہت زبردست کام کیا ہے آپ نے۔ بہت بہت شکریہ آپکا

  • ایک گزارش ہے، چھوٹی سی
    آپکے پاس اردو بلاگز ایگریگیٹر کا پرانا ربط ہے۔ اسے نئے سے تبدیل کر دیجیے
    http://www.urdublogz.com/

  • نبیل
    شکریہ۔ میں کچھ عرصہ تک اپنی سائٹ بنانے کا سوچ رہا ہوں تا کہ یہ جھگڑا ہی ختم ہو۔

  • اچھی تھیمز ہیں
    کسی بھی تھیم کو اردوانا ایک مشکل کام ہے. حالانکہ یہ بظاہر آسان کام دکھائی دیتا ہے

  • سانچوں کی بات تو ان کے مطالعے کے بعد ہی ہو گی ۔ آپ نے جس طريقہ سے القاب کيا ہے نے مجھے سکول کے دن ياد دلا ديئے جب سڑک کے کنارے ايک شخص مجمع لگا کر اس طرح کا القاب اختيار کرتا تھا اور کوئی جڑی بوٹی بيچ رہا ہوتا

  • نئے بلاگرز کے لیے بلاگ اسپاٹ کا پلیٹ فارم بہت زیادہ مناسب ہے اور اب چونکہ اردو بلاگنگ میں روز بروز نئے لوگ سامنے آ رہے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ان کے لیے بلاگ اسپاٹ کا مواد بنایا جائے۔ اس وقت ورڈپریس کی تو سینکڑوں تھیمز موجود ہیں لیکن بلاگ اسپاٹ تھیمز کی بہت کمی ہے۔ بہت اچھا کیا کہ دیگر ساتھیوں کی طرح آپ نے بھی بلاگ اسپاٹ کی تھیمز پر ہاتھ صاف کیا ہے۔ اس سے نئے آنے والوں کو بہت مدد ملے گی۔ نبیل بھائی کی بات درست ہے کہ ان تھیمز کو محفل پر پیش کریں اس سے یہ ہوگا کہ تمام بلاگ اسپاٹ ٹیمپلیٹس ایک جگہ بھی جمع ہو جائیں گے۔
    آخر میں بہت شکریہ

  • تمام لوگوں کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔ مجھے خوشی ہوئی کہ آپ سب کو تھیمز پسند آئی ہیں۔
    ::شاہدہ اکرام:: آپ کا بلاگ اردو نامہ پر ہے، اس کے بارے میں میں کچھ نہیں بتا سکتا۔
    ::عثمان:: میری پوری فیملی (ن و ہ ئ ے) آپ کی مدد نہیں کر سکتی :( ۔۔۔۔۔۔ میں نے بھی پہلا بلاگ اردو ٹیک پر بنایا تھا، وہاں آپ کو اردو تھیمز کی سہولت تھی، لیکن وہ تو اب ماضی کی بات ہو گئی ہے۔۔! ویسے میں بھی جیسے ہی ہاتھ سوکھا ہوتا ہے تو ڈومین خریدنے کا سوچ رہا ہوں۔
    ::نبیل بھائی:: اردو محفل پہ بھی کرتا ہوں اپلوڈ۔ وہیں سے تو یہ سب سیکھا ہے۔ :)
    ::یاسر:: ربط اپڈیٹ کر دیا ہے۔۔

  • ایک تھیم کی درخواست حاضر ہے۔
    http://aboutblog.net/blogger/blogger-templage/coffee-desk-blogger-template/

  • ::افتخار صاحب:: شکریہ
    ::ابوشامل:: اسی کمی کے پیش نظر یہ کام کیا ہے اور انشا اللہ مزید بھی کوشش جاری رکھوں گا۔ کم از کم ایک بنیادی سا اردو تحریر کو صاف اور اچھا دکھانے والا ٹیمپلیٹ ضرور مل جانا چاہیئے سب کو۔ اردو سب کیلئے۔ :)

  • یہ ورڈ پریس کی "سینکڑوں" تھیمز جن کا ابو شامل نے ذکر کیا ہے ...کہاں ہیں؟؟

  • بھائی ان تھیم کے لنکس ڈیڈ ہیں، انہیں تو چینج کردیں۔

  • http://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%88-%D9%86%D8%A6%DB%92-%D8%A8%D9%84%D8%A7%DA%AF%D8%B1-%D8%A8%D9%84%D8%A7%DA%AF%D8%B3%D9%BE%D8%A7%D9%B9-%D9%B9%DB%8C%D9%85%D9%BE%D9%84%DB%8C%D9%B9%D8%B3.30404/#post-672680
    میرا بلاگ چونکہ نئی ڈومین پہ شفٹ ہو چکا ہے اسلئے یہاں کے تبصرے ذرا تاخیر سے دیکھتا ہوں۔
    اس لنک سے آپ انہیں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں ۔ شکریہ

  • اردو تھیمز ڈاٹ کام کے ربط کو اپنے بلاگ میں شامل فرما لیں۔ شکریہ!

  • جزاک اللہ دوسری والی ذیادہ اچھی لگ رہی ہے مجھے۔

Post a Comment

بلاگ پر آنے کا شکریہ۔اس تحریر پر تبصرہ کرکے آپ بھی اپنی بات دوسروں تک پہنچائیں۔

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر (سبز) میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے (سفید) میں کاپی پیسٹ کر دیں۔ اردو ٹائپنگ کیلئے آپ نیچے دیئے گئے On Screen کی بورڈ سے مدد لے سکتے ہیں۔۔