متوجہ ہوں؛ تبدیلئ پتہ

السلام علیکم
مطلع کیا جاتا ہے کہ میرا بلاگ یہاں سے شفٹ ہو گیا ہے اور اب آپ اس پتے پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ شکریہ

مائیکل جیکسن کی یاد میں

مائیکل جیکسن کا ستارہ کئی دہائیاں شہرت کے آسمان پر جگمگانے کے بعد آخر کار غروب ہو گیا اور دنیا بھر میں وہ اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔ لیکن میرے خیال میں مائیکل کیلئے سب سے زیادہ اعزاز کی بات یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سندھ اسمبلی میں اُن کے "غم" میں ایک منٹ کی خاموشی کی گئی اور ان کی "شخصیت" کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا!!
ظاہر ہے ، مائیکل جیکسن صاحب نے پاکستانی عوام کیلئے اتنے سارے نغمات جو گائے تھے خصوصاً ان کے "بلی جینز" اور " ڈینجرس" نے ہماری عوام میں ایک نیا جزبہ اور روح پھونک دی تھی۔ ۔ ۔ ۔ ۔!
کیا ہماری صوبائی اسمبلی نے بجا طور پر ایک ایسی قوم کی نمائندگی کی ہے جس کے ۱۸ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہیں، جسے آئے دن اندرونی و بیرونی دشمنوں کا سامنا ہے، جہاں پانی و بجلی کا شدید بحران ہے اور جس کی فوج کے جوان دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے روز جامِ شہادت نوش کر رہے ہیں۔ ۔ ۔ ؟ اگر ان تمام پاکستانیوں کیلئے جو پچھلے ایک سال میں مختلف وجوہات کا شکار ہو کر جہانِ فانی سے رخصت ہوئے ہیں، ایک ایک منٹ کی خاموشی کی جاتی تو اسمبلی کا سیشن نہائت پُر امن طریقے سے چپ چاپ ختم ہو سکتا تھا۔ ۔ ۔!!
ابھی پچھلے دنوں کی بات ہے مشہور پاکستانی غزل گائکہ اقبال بانو کا انتقال ہوا، ہماری "entertainment loving nation" کی نمائندہ اسمبلی نے ان کی یاد میں خاموشی اختیار کیوں نہ کی؟
مجھے اس بات سے انکار نہیں کہ مائیکل جیکسن ایک بڑا گلوکار تھا اور پاپ موسیقی کی دنیا میں اس کا نام ایک بانی کی حیثیت سے لیا جاتا ہے لیکن بات یہ ہے کہ کیا ہماری اسمبلی ہماری قوم کی ترجمانی کر رہی ہے؟ کیا پاکستان سے مائیکل جیکسن کا کوئی بھی قومی تعلق ہے سوائے اس کے کہ وہ امریکی تھا(اگر یہ تعلق کی وضاحت ہے تو!)۔ بے نظیر بھٹو شہید کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے تین منٹ کی خاموشی قومی سطح پر اختیار کی گئی۔ محترمہ ایک قومی و سیاسی لیڈر تھیں، پاکستان کی سابقہ وزیر اعظم تھیں اور سب سے بڑھ کر وہ ایک پاکستانی تھیں۔۔ ۔ ۔ کیا مائیکل جیکسن کو کسی بھی فریم میں فِٹ کیا جا سکتا ہے جس کے باعث اسے اس قومی " اعزاز" سے نوازا گیا۔ ۔ ۔ جب سے یہ حکومت آئی ہے مجھ جیسوں کو یہ ہی سمجھ نہیں آتا کہ اعزاز کیوں دیا جاتا ہے اور کس کو دیا جاتا ہے۔ ۔۔ ۔!!!

Share/Bookmark

11 تبصرہ (جات)۔:

  • یہ تو صوبائی اسمبلی تھی کوئی بعید نہیں ہمارے غلام حکمران قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھی مائیکل کیلیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں کیونکہ حق نمک بھی تو ادا کرنا ہے۔

  • جناب وہ امریکی تھا جن کے ہمارے حکمران اور روشن خیال عوام بھی ذہنی غلام ہیں

  • شکر کریں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی
    اگر فاتحہ خوانی بھی کردیتے
    تو آپ کیا بگاڑ لیتے ان کا۔۔۔
    ویسے بھی بھائی صاحب لندن والے کا بیان یہ تھا کہ
    اللہ ان کی مغفرت کرے۔۔۔
    حیراں ہو دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں

  • jafar sahab ki baat bilkul theek hai hai ke agar woh Fateha bhi parh letey to hum un ka kya bigar letey hum log sirf apna apna para high ker saktey hain aur zahir hai ke is se kisi ko koi farq nahin parta.

    Urdu box main sahi tarha nahin likha jaraha kindly isey check karein

  • بہت شکریہ جناب میرا پاکستان، اجمل صاحب، جعفر بھائی اور بلو جی!
    جعفر بھائی نے ٹھیک کہا ہے کہ ہم اپنا پارہ ہائی کرنے کے علاوہ اور کیا کر سکتے ہیں، اور بہت سے لوگ تو یہ تک بھی نہیں کر سکتے۔ ۔ ۔

  • جاہلوں کا ٹولہ بلکہ ریوڑ ہیں ہماری اسمبلیاں۔۔۔۔۔۔ ان سے کچھ بھی بعید نہیں۔

  • بہت شکریہ ابو شامل صاحب بلاگ پہ آنے کا۔ ۔ ۔

  • بے نظیر بھٹو شہید کو خراجِ تحسین پیش کرنے سے بہتر کہ مائیکل جیکسن کی "شخصیت" کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے.

  • نا معلوم صاحب ! آپ کی رائے کا شکریہ۔

  • میرا تو خیال تھا کہ ہمارے صدر صاحب [مرحوم] کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے بھی جائیں گے لیکن مایوسی ہوئی
    اس حکومت نے پہلی دفعہ قوم کو مایوس کیا ہاے
    او رجہاں تک بلو کی بات ہے تو میں نے یہ پوچھنا تھا کہ بغیر گردن کے اس گینڈے کو فاتحہ آتی ہے کیا؟

  • پارہ ہائی کرنے کے علاوہ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ آپ نے ایک نیک کام تو کیا ہی ہے کہ اس ستم ظریفانہ لطیفہ خاموشی کو ریکارڈ پہ لے آئے۔ کم از کم مجھے اس خاموشی کا علم نہیں تھا۔

    یہ پیرلنڈن کے اندھے عقیدتمندوں کی شاخسانی ہوگی جو پیر لنڈن سے وفاداری میں ان کے بیان سے بھی دو قدم آگے بڑھ گئے۔

    عجیب بات ہے جب بھی پیپلز پارٹی کی وفاق میں حکومت ہوتی ہے ۔ اسطرح کے لطیفے عام ہوجاتے ہیں۔

Post a Comment

بلاگ پر آنے کا شکریہ۔اس تحریر پر تبصرہ کرکے آپ بھی اپنی بات دوسروں تک پہنچائیں۔

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر (سبز) میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے (سفید) میں کاپی پیسٹ کر دیں۔ اردو ٹائپنگ کیلئے آپ نیچے دیئے گئے On Screen کی بورڈ سے مدد لے سکتے ہیں۔۔